قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بلے بازی کے تو سبھی مداح ہیں اور انکی کھیلے جانے والی تقریباً سبھی شاٹس کافی مقبول ہیں ۔ بابراعظم کی بیٹنگ پر کئی موقعوں پر سابق غیر ملکی کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز نے بھی کھل کر تعریف کیں ہیں ۔ مگر اس بار جنوبی افریقہ کے جارحانہ بلے باز سمجھے جانے والے
ڈیوڈ ملر نے بھی بابر اعظم کی بلے بازی کے ایک قدم آگے بڑھ کر تعریف کی ہے ۔ اور کہا کہ بابر کی کور ڈرائیو ویرات کوہلی کی نسبت بہترین تو ہے ہی مگر ساتھ میں دیکھ کر بھی اچھا لگتا ہے ۔ ڈیوڈ ملر سے ویرات کوہلی اور بابر اعظم کے درمیان کور ڈرائیو شاٹ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا جس پر انہوں نے بابر اعظم کو منتخب کرتے ہوئے جواب دیا۔ جب جنوبی افریقی کھلاڑی سے مزید پوچھا گیا کہ کیا وہ پاکستان کو ہرانا پسند کریں گے یا بھارت کو تو انہوں نے کہا کہ بھارت۔ دوسری جانب آئرش بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر جوش لٹل جنوبی افریقہ میں حالیہ ایس اے 20 ٹورنامنٹ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کے باعث جاری پاکستان سپر لیگ (PSL) میں مزید شرکت نہیں کر سکیں گے۔ 23 سالہ جوش لٹل جو ٹورنامنٹ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلنے کے لیے تیار تھے، علاج اور بحالی کے لیے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اس دھچکے کے باوجود، بائیں ہاتھ کے سیمر نے انڈین پریمیئر لیگ میں اپنی جگہ نہیں کھوئی ہے۔
مارچ کے آخر میں شروع ہونے والے آئی پی ایل ڈرافٹ میں جوش لٹل کو چیمپئن گجرات ٹائٹنز نے منتخب کیا تھا۔ جنوبی افریقہ میں ابتدائی الٹراساؤنڈ اسکین غیر نتیجہ خیز تھا، لیکن ایم آر آئی اسکین نے ہیمسٹرنگ کی کوئی خاص چوٹ نہیں دکھائی۔