پی سی بی کے اندرونی ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے میچز صرف لاہور اور پنڈی میں ہی ہونگے ، اور کہا جارہا ہے کہ پی سی بی اور نگران حکومت کے درمیان صرف ایک بات پر ڈیڈ لاک ہے اور وہ بھی آج ختم ہوجائے گا ۔ ایک نجی نیوز چینل کے رابطہ کرنے پر نگران حکومت کے ایک وزیر نے اس بات کی تصدیق کی ہے
کہ پی ایس ایل کے میچز لاہور اور پنڈی سے کراچی منتقل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے اور نہ ہی کیے جارہے ہیں ۔ ذرائع سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اب پی سی بی کی دھمکی کے بعد سیکورٹی ، لائیٹس اور دوسرے معاملات میں لچک دکھانے کیا فیصلہ کیا گیا ہے ، بجلی اور دیگر بلوں میں 60 فیصد پنجاب حکومت خرچہ برداشت کرے گی ۔ جبکہ باقی کی رقم پی سی بی کو ادا کرنا ہوگی ۔ ان معاملات کو حتمی شکل آج پی سی بی اور حکومتی نمائندوں کے مابین میٹنگ کے دوران طے کرلیا جائے گا ۔ نگراں پنجاب حکومت کی جانب سے سکیورٹی،لائٹس اور دوسرے اخراجات کی مد میں پنتالیس کروڑ روپے کے بلز کی ادائیگی پی سی بی نے کرنے سے صاف انکار کردیاہے۔
لاہور میں میچز 26 فروری سے شروع ہو رہے ہیں جب کہ یکم مارچ سے پی ایس ایل کے میچز پنڈی میں ہوں گے۔ لاہور میں کل دو میچز کھیلیں جائیں گے پہلا میچ کراچی اور ملتان ، جبکہ دوسرا میچ لاہور اور پشاور کے درمیان کانٹے دار ہونے جارہا ہے۔