ذرائع کے مطابق کوئٹہ گلینڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے میچ ہارنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ اعظم خان نے آج ہمارے سبھی باولرز کی جم کے دہلائی کی ہے ، پچھلے سال بھی اس نے ہمیں بہت کوٹا تھا ۔ اور حیرت کی بات یہ ہے کہ پچھلے سال یہ ہماری ٹیم کا حصہ تھے ، مگر
اس کی پی ایس ایل میں پرفارمنس دیکھیں تو سب سے زیادہ رنز اسکے ہماری ہی ٹیم کے خلاف ہیں ۔ آج جب ہم نے باولنگ شروع کی تھی تو ہمارا ہدف تھا کہ 190 سے زائد رنز نہیں بنانے دیے جائیں گے مگر ڈیتھ اوورز میں اعظم خان نے جس عمدہ طریقے سے پاور ہٹنگ کی اس کو داد دینی تو بنتی ہی ہے ۔ ہم لوگوں نے آخری پانچ اوورز میں جو پلان تیار کیا ہوا تھا اس پر اعظم خان نے پانی پھیر کر رکھ دیا ۔ اور آصف علی بھی نے اسکا بھرپور ساتھ دیا ۔ سرفراز احمد کا مزید کہنا تھا کہ شائد اس بار بھی ہماری ٹیم پلے آف راونڈ تک نہ جاسکے ، مگر پھر بھی جتنے میچز بچے ہیں اس میں اپنی باولنگ اور بلے بازی کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کریں گے ۔ اور پوری امید ہے کہ باقی کے تمام میچز جیت کر کوئٹہ کی عوام کو کچھ تو خوشی دیں سکیں ۔
آج پی ایس ایل میچ میں ریسٹ کا دن ہے ، اور کوئی میچ نہیں کھیلا جائے گا مگر کل اتوار کے دن دو بڑے اہم بڑے میچز کھیلیں جانے ہیں پہلا میچ دن 2 بجے کراچی اور ملتان کے مابین اور دوسری میچ شام 7 بجے لاہور قلندر اور پشاور زلمی کے خلاف کھیلا جائے گا ۔