عماد وسیم نے شکست کی وجہ بتادی

ذرائع کے مطابق کراچی کنگز کے موجودہ کپتان عماد وسیم نے ملتان سلطان سے شکست کے بعد کہا کہ آج کا میچ بھی ہمارے حق میں آچکا تھا ، لیکن افسوس کے ہم اس میچ کو نہیں جیت پائے ، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بلے بازوں نے آج بہترین انداز میں کھیلا لیکن

ہم میچ کو جانچنے میں ناکام رہ گئے اور مڈل اوورز میں ہم نے اپنا اوسط رن ریٹ بہت کم کرلیا تھا جس کی وجہ سے پریشر بڑھتا گیا ، ٹی ٹونٹی کی گیم کو مثبت انداز میں فنش کرنا نہایت اہم ہوتا ہے ، مگر اگر آپ ہمارے جتنے بھی میچز دیکھیں ہم 2 سے 3 رنز کے ماجن سے میچ ہارے ہیں اور اگر یہ کہا جائے کہ کراچی کنگز اس سیزن میں بدقسمت رہی تو غلط نہ ہوگا ۔ عماد وسیم نے مزید کہا کہ اب ہمیں معاملے کو نہایت سنجیدگی سے لینا ہوگا کیونکہ یہاں سے ایک میچ بھی ہارے تو ٹورنمنٹ سے بالکل باہر ہوجائیں گے ، عماد وسیم ابھی بھی پر اُمید نظر آئے کہ ہم ٹورنمنٹ میں لازمی واپس آئیں گے ہمارےپاس تگڑی ٹیم ہے مگر ابھی تک قسمت اپنا ساتھ نہیں دے رہی تھی ۔ مگر کچھ کھلاڑی ایسے بھی ہیں جن کو بار بار موقع دیا گیا مگر انھوں نے ابھی تک مایوس کیا ہے اب ان کھلاڑیوں کو مزید موقع نہیں دیا جائے گا ۔

جبکہ دوسری طرف آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین ایک اہم معرکہ ہونے جارہا ہے اور یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوجائے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے