پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ سے قبل کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کراچی کنگز کے محمد عامر گروئن انجری کا بہت بُری طرح شکار ہوگئے جس کے باعث وہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔
محمد عامر اپنی ٹیم کراچی کنگز کے ساتھ ملتان بھی نہیں جائیں گے اور ان کی بحالی کراچی میں جاری رہے گی۔ کراچی کنگز کی انتظامیہ اتوار کے میچ کے لیے محمد عامر کی دستیابی کے لیے پر امید ہے۔ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کرنے والے عمران طاہر نے قلندرز اسکواڈ میں شامل زمبابوین سکندر رضا کو گگلی کروانے کے حوالے سے ٹپس دی ہیں۔ پی ایس ایل انٹرنیشنل کرکٹرز کیلئے بھی بھرپور موقع فراہم کرتا ہے جس میں غیر ملکی کرکٹرز لیگ میں شرکت کرکے اپنا ہنر بہتر کرنے لگے ہیں۔ لاہور قلندرز کے یوٹیوب چینل پر عمران طاہر اور سکندر رضا کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں عمران طاہر کو سکندر رضا کو گگلی کی ٹپس دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس موقع پر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ اگر فرنچائز کرکٹ نہ ہوتی تو مجھے ایسے مواقع نہ ملتے، انٹرنیشنل کرکٹ میں آپ کو یہ سب کچھ نہیں ملتا، فرنچائز کرکٹ میں دنیا کے ٹاپ اسٹارز سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
اس وقت کوئٹہ گلیڈئیٹر اور پشاور زلمی کا میچ جاری ہے جس میں کوئٹی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 154 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے ۔ جواب میں پشاور کی بلے بازی جاری ہے ۔