پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ کراچی نے لاہور قلندرز کے خلاف بہت ہی عمدہ طریقے سے میچ جیتا اور یہ جیت کراچی کے لیے نہایت اہم تھی۔ اتوار کو، ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچ میں، کراچی کنگز نے پہلے تین میچوں میں لگاتار ہارنے کے بعد بالآخر یہ قفل توڑ کر
چوتھے میچ میں قلندرز کے خلاف پہلی کامیابی حاصل کر لی۔ کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے دی، کراچی کنگز کی جانب سے دیئے گئے 186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 18ویں اوور میں 118 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے، آج کراچی کنگز نے اچھی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ اب ٹورنامنٹ ہونے دیں، پھر سب کی کارکردگی دیکھیں گے، کسی یوتھ کو ایک میچ پر نہ لگائیں، توقعات کا دباؤ آئے گا، انہیں ابھی کھیلنے دیں۔ پی ایس ایل 8 میں پہلی فتح کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی نیشنل بینک کرکٹ ایرینا کے اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے کھلاڑیوں کو گلے لگایا اور ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کو پی ایس ایل میں رہنا چاہیے، آج کراچی کنگز نے اچھی ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کی۔