پاکستان سپر لیگ کا پوائنٹ ٹیبل ، کوئٹہ گلیڈئیٹر کی کراچی کنگز سے جیت کے بعد

پاکستان سُپر لیگ 8 کا نیا تازہ ترین پوائنٹس ٹیبل سامنے آگیا ہے اس وقت کراچی کنگز سب سے آخری نمبر پر موجود ہے جس کی وجہ وہ اپنے اب تک کے کھیلے گئے تینوں کے تینوں میچز ہار چکی ہے اور نظر آرہا ہے کہ پچھلے سیزن کی طرح اس سیزن میں بھی کراچی کنگز کی ٹیم سب سے پہلے باہر ہوجائے گی ۔

اب اگر نمبر 5 پوزیشن کی بات کرتے تو اس پر پشاور زلمی کی ٹیم موجود ہے جنھوں نے اپنے دو میچز کھیلے اور ایک میچ میں فتح اور ایک میں شکست کا انکو سامنا کرنا پڑا ہے ۔ نمبر 4 کی بات کریں تو کل کے میچ میں کراچی کنگز کو شکست دینے والی کوئٹہ گلیڈئیٹر کی ٹیم موجود ہے ۔ اپنے دو میچوں میں سے ایک میں جیت اور ایک میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ان کے ابھی دو پوائنٹس ہیں ۔ اب تیسری پوزیشن کی بات کریں تو اس پر لاہور قلندر کی ٹیم موجود ہے جنھوں نے ابھی تک صرف ایک میچ کھیل کر اس کو جیتا بھی ہے ان کے بھی 2 پوائنٹس ہیں ۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم موجود ہے اس ٹیم نے بھی ٹورنمنٹ میں صرف ابھی ایک میچ کھیل کر اس کو جیتا ہے اور انکے بھی 2 پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہیں ۔

پہلے نمبر پر ملتان سلطان کی ٹیم موجود ہے جنھوں نے 3 میچ کھیل کر 2 میں اپنی فتح سمیٹی ہے اور انکے 4 پوائنٹس ٹیبل پر موجود ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے