قومی ٹیم کے سابق آل راونڈر شاہد آفریدی نے گفتگو میں کہا کہ انھوں نے فاسٹ باولر محمد عامر اور بابر کے مسئلے پر خود عامر کو ٹیکسٹ کیا ہے اور اس حوالے سے اہم باتیں کیں ہیں ۔ ایک اسپورٹس چینل میں میزبان نے شاہد آفریدی سے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر عامر کے بابر کیساتھ رویے پر بہت بحث جاری ہے
اس حوالے سے آپ کیا کہیں گے جس پر شاہد بھائی نے کہا کہ عامر کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے ۔ اور میری گراونڈ میں ایک یہ عادت رہی ہے کہ کوئی کھلاڑی پرفارم نہ کررہا ہو یا بہت ہی اچھی پرفارمنس دکھائے تو دونوں صورتوں میں اس کو میسج کرتا ہوں یا فون پر بات کرتا ہوں ۔ لالہ کا مزید کہنا تھا کہ میں میڈیا پر بیٹھ کر کسی کھلاڑی کے خلاف بات نہیں کرتا، اسی طرح میں نے محمد عامر کو پیغام بھیجا، ان کی عزت کی اور بھائیوں کی طرح ان کو ڈانٹا، میں نے کہا عامر آپ بابر سے آخر کیا چاہتے ہو؟ آپ نے اتنی عزت کمائی ہے، آپ فکسنگ میں پکڑے گئے ہو اور بڑی مشکل سے واپسی ہوئی ہے ۔’ انہوں نے کہا، ‘میں نے عامر سے کہا، آپ ایک بار پھر کرکٹ میں واپس آئے ہیں، زندہ ہو گئے، کیا کوئی راستہ ہے؟ جونیئر لڑکے آپ کے ساتھ کھیل رہے ہیں، آپ غلط الفاظ استعمال کر رہے ہیں، آپ کے پرستار ٹی وی پر دیکھ رہے ہیں۔
شاہد آفریدی نے آخر میں کہا کہ ‘ماضی میں بھی ہم سے یہ غلطیاں ہوئی ہیں، فیملیز بیٹھ کر میچز دیکھ رہی ہیں، یہ غلط ہے، میدان میں غصہ اچھی بات ہے لیکن اس پر کنٹرول بھی تو رکھیں، اگر آپ پاکستان کے لیے کھیلنا چاہتے ہیں۔ اس لیے اسے بابر اعظم کے ساتھ اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔