یاسر شاہ نے محمد عامر کو بابراعظم کے خلاف بیان پر کھری کھری سنادیں

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز لیگ اسپنر یاسر شاہ نے محمد عامر کو بابراعظم کے خلاف بیان بازی پر کھری کھری سنادی ہیں ۔ یاسر شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ محمد عامر ایک ورلڈ کلاس کے باولر جانے جاتے ہیں مگر انھوں نے اپنی گفتگو سے اپنا معیار خود ہی گراتے جارہے ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی پر بُرا وقت بھی ضرور آتا ہے مگر اس لمحے اگر وہ اپنے اعصاب کو قابو رکھتے ہوئے صبر سے کام لے تو بہت جلد اس مشکل سے نکل بھی سکتا ہے ، محمد عامر پر بھی بہت پریشر ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی ویسی پرفارمنس نہیں دے پارہے جیسے وہ جانے جاتے ہیں تو بجائے وہ خود کو صبر و تحمل میں رکھیں اگر وہ بابراعظم جیسے ورلڈ کلاس پلئیر کے حوالے سے ایسی گفتگو کریں گے جس سے حقارت کا تاثر جائے گا تو بابر کیلئے تو نہیں بلکہ خود ان کے لئے نقصان دہ ثابت ہوگا ۔ اب عامر زلمی کے خلاف اسی میچ میں اپنی ایک بار پرفارمنس پر بھی نظر ڈال لیں انھوں نے 4 اوورز کروا کر 42 رنز بھی دیے اور ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرسکے ۔ اور گراونڈ میں غصہ ایسے دکھا رہے تھے جیسے کوئی کرکٹ کا نہیں بلکہ ریسلنگ کا میدان ہو ۔

عامر کی جو تھوڑی سی کرکٹ بچی ہے اس کو سنبھال کر رکھے اس طرح کے رویے کھیل سے تو دور کرتے ہی ہیں ذاتی زندگی میں بھی ڈپریشن کا شکار بنادیتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے