ذرائع کے مطابق پشاور زلمی سے میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان نے اپنی گفتگو میں کہا کہ بلاشبہ پشاور زلمی کا آغاز بہت شاندار تھا ، لیکن ہماری ٹیم کے کھلاڑی پر اُمید تھے کہ ہم ان کے خلاف اچھا کھیلے سکے گے ، زلمی کا آغاز تو اچھا تھا تبھی مومینٹم کے ہاتھ میں تھا
جس سے میچ کے دوران تھوڑی فکر تو ہوئی ، مگر مجھے خود پر بھروسہ تھا اور اپنے پلئرز کو یہی کہہ رہا تھا کہ ہمارا اسکور بڑا ہے ہم ان کو کہیں نہ کہیں ضرور پکڑ لیں گے ۔ رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہر ٹیم میں ہی کمی اور بہتری ساتھ ساتھ ہوتے ہیں ، ہمارے پاس نوجوان باولرز ہیں اور جس طرح یہی نوجوان بہترین فاسٹ باولنگ کررہے ہیں اس سے صاف نظر آتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ،جہاں تک اسپنر کی بات ہے تو اسامہ میر ہمیں ہر میچ میں پر اعتماد نظر آتا ہے جس وجہ سے وہ مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیتا اور پریشان کیے رکھتا ہے ۔ یہاں بتاتے چلیں کہ ملتان سلطان کی ٹیم نے پاکستان سپر لیگ 8 کے ایک میچ میں پشاور زلمی کو 56 رنز سے شکست دی ہے اور اپنے 3 میچوں میں سے 2 میں کامیابی سمیٹ لی ہے ۔
اگر آج کے میچ کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈئیٹر اور کراچی کنگز کے مابین میچ کھیلا جائے گا ۔ اور یہ دونوں ٹیمیں ابھی تک ٹورنامنٹ کا ایک بھی میچ نہیں جیتے ۔