صایم ایوب کے بیٹنگ اسٹائل کی انڈیا میں بھی دھوم

پاکستان کو ایک اور نیا ملٹی ٹیلنٹ رکھنے والا بلے باز مل چکا ہے ۔ ایسا بلے باز جو 360 کے اینگل پر بھی شاٹس کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ یہاں پر بات ہورہی ہے پشاور زلمی کے ہونہار بلے باز صایم ایوب کی جنھوں کی آج کی بیٹنگ کے چرچے پورے سوشل میڈیا پر پھیلے

ہوئے ہیں ۔ شائد بہت سے لوگوں نے صایم ایوب کو پی ایس ایل میں پہلی بار دیکھا ہو مگر یہاں بتاتیں چلیں کہ انھوں نے پاکستان کپ میں بھی بہت ہی عمدہ بلے بازی کی تھی اور اس میں ٹاپ اسکورر بھی رہے تھے ۔ اب سوشل میڈیا پر ان کی بیٹنگ کے دیکھنے کے بعد یہ مطالبہ کیا جارہا ہے کہ ان کو نیشنل ٹی ٹونٹی ٹیم میں بھی لازمی چانس ملنا چاہیے ۔ ویسے تو اسی دور میں اعظم خان اور محمد حارث جیسے نوجوان بھی ہیں ۔ اگر صایم کی آج کی پرفارمنس کو لیکر مزید بات کریں تو اس کے چرچے پاکستان میں تو ہیں ساتھ میں بھارتی میڈیا بھی ان کے گن گاتے ہوئے دیکھائی دیا ۔ ایک اسپورٹس جنرنلسٹ کا تو کہنا تھا کہ ایسی زبردست شاٹس تو سوریا کمار نے بھی اپنے ابتدائی کیرئیر میں نہیں ماری تھیں ان کو بھی 360 جیسی شاٹس سیکھنے میں ٹائم لگ گیا تھا ۔

ایک اور بھارتی تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ صایم ایوب کے بلے بازی کے انداز نے ہمیں سید انور کی یاد دلا دی ۔ وہ بھی اسی طرح مختلف قسم کی بے خوف شاٹس مارا کرتے تھے ۔ اور کافی عرصے بعد پاکستانی ٹیم میں الٹے ہاتھ کا کوئی شاندار بلے باز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے