پی ایس ایل 8 کے تیسرے میچ میں کل احسان اللہ نے ملتان کی جانب سے کوئٹہ کے خلاف عمدہ باولنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کرکے ٹیم کو میچ جتوا دیا ۔ اس نوجوان فاسٹ باولر نے اپنی دھاک نہ صرف پاکستان بلکہ انڈیا میں بھی بیٹھا دی ہے
بھارتی اسپورٹس شو کے دوران مشہور کرانت گپتا نے بات کرتے ہوئے کہا کہ لوگ پہلے کہتے تھے کہ پی ایس ایل میں باولنگ اٹیک بہت زبردست ہوتا ہے مگر میں کہتا تھا کہ یہ لوگ کیا بات کرتے ہیں ایسی بھی کوئی خاص بات نہیں ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کی بات ہوتی ہے دو سے تین سال پہلے میں تو پی ایس ایل کو کوئی خاص اہمیت دیتا ہی نہیں تھا ۔ مگر اب دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی پاکستان میں کیوں جارہے ہیں ، پاکستان کی ٹیم ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں فائنل تک گئی ہے اور اب پاکستانی ٹیم کو آپ لوگ اگنور نہیں کرسکتے ، اس سب کی وجہ پی ایس ایل کیوجہ سے سامنے آنے والا ٹیلنٹ ہے ۔ اب حارث روف کو شائد کبھی پاکستان کرکٹ ٹیم میں موقع ملتا ہی نہیں ، وہ تو ٹیپ بال کا پلئیر تھا اور ہمیشہ وہی کھیلتا رہ جاتا
مگر اسی پی ایس ایل نے اس کو ڈھونڈ اس میں ٹیلنٹ تلاش کیا اور پھر اس پر خرچ کرتے ہوئے اس کو بہترین ٹریننگ کروائی اور اب وہ پاکستان کا ٹاپ باولرز میں سے ایک ہے ۔
اب جو یہ نیا لڑکا احسان اللہ سامنے آیا ہے اس کے بارے میں دعوی سے کہہ سکتا ہوں کہ یہ آنے والے وقت میں پاکستان کا ٹاپ پیسرز میں شامل ہوگا ۔ پاکستانی پیسرز کا تو دنیا میں مقابلہ ہی نہیں