پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا، کل 13 فروری سے پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کا آغاز ہو گیا ہے۔ پی ایس ایل 8 کے میچز پاکستان کے صرف 4 شہروں (ملتان، کراچی، لاہور اور راولپنڈی) میں ہی منعقد کیے جائیں گے۔
اور اس بار ایونٹ کا فائنل 19 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جانا ہے۔ پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو 24 قیراط سونے سے بنی ہوئی ٹرافی اور 12 کروڑ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ جبکہ فائنل ہارنے والی ٹیم 4 کروڑ 80 لاکھ کی رقم گھر لے جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے گزشتہ سیزن میں فاتح ٹیم کو 8 کروڑ اور رنر اپ کو 3 کروڑ 20 لاکھ ادا کیے گئے تھے،مگر اس بار پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کے لیے انعامی رقم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تعریف کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی کمنٹیٹر آکاش چوپڑا نے لکھا کہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کو دنیا کی دوسری بڑی لیگ سمجھتا ہوں۔
انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہم نے دلچسپ مقابلے دیکھے، لیکن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔
انہوں نے لکھا کہ جنوبی افریقہ کی پریمیئر لیگ بہت اچھی رہی، جہاں ہم نے دلچسپ مقابلے دیکھے، لیکن آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ اور ویسٹ انڈیز کی کیریبین پریمیئر لیگ ابھی بہت پیچھے ہیں۔