آل راؤنڈر شاداب خان کی سالگرہ کے موقع پر حسن علی کی انوکھی مبارکباد کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔ حسن اور شاداب دونوں بہترین دوست ہیں جن کی چھیڑ چھاڑ نہ صرف کھیل کے میدان بلکہ سوشل میڈیا پر بھی جاری ہے۔ حال ہی میں شاداب کی
تقریب میں اسٹیج پر بیٹھے حسن نے مذاق اڑانے سے بھی گریز نہیں کیا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب سمیت کیمرے کے پیچھے موجود لوگوں نے حسن کو سیلوٹ کرنے کو کہا جس پر وہ فوراً کھڑے ہو گئے۔ حسن علی نے شاداب کے اٹھتے ہی ‘سلیوٹ’ کیا جس پر سب ہنس پڑے۔ حسن کے سلامی کے بعد شاداب نے فوراً پیسے کی سلامی دینے کا اشارہ کیا جس پر کسی نے کہا حسن نہیں مجھے پیسوں کی سلامی چاہیے جس کے بعد سب ہنسنے لگے۔ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا گیا تھا کہ شاداب خان کی جانب سے لفافے میں موصول ہونے والی مبارکباد نے دلہے میاں کے ساتھ بابر اعظم اور حارث رؤف کو بھی حیران کردیا۔
دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا پر جرمانہ عائد کر دیا۔ رویندرا جڈیجا نے میچ کے دوران انگلی پر کریم لگائی تھی، انہوں نے دوران میچ انگلی پر کریم لگا کر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔
رویندرا جڈیجا پر آئی سی سی میچ ریفری نے میچ فیس کا پچیس فیصد جرمانہ عائد کیا ہے اور بھارتی آل راؤنڈر کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دے دیا گیا ہے۔