حسن علی ولیمے میں شاداب کے والد کا پیسوں بھرا بیگ لے کر بھاگ گئے

لاہور (آئی این پی) شاداب خان کی پارٹی کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی جس میں ساتھی کرکٹر حسن علی مذاق کرتے نظر آئے۔ ولیمے کی تقریب میں اسٹیج پر گروپ فوٹوگرافی کے دوران حسن علی مستیاں کرتے رہے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگ گئے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاداب کے والد نے حسن کو اپنے لیول پر بٹھایا لیکن حسن مذاق سے باز نہ آئے اور شاداب کے والد کا بیگ لے کر بھاگنے لگے۔ بولر کے اس ایکشن پر اسٹیج پر موجود لوگ ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔ اس ویڈیو سے قبل حسن علی کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہو رہی ہیں جس میں وہ شاداب کو انوکھے انداز میں سلام کرتے ہوئے اور ان کی پیشانی پر بوسہ دیتے ہوئے نظر آئے۔ دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے اپنی ٹیم قلندرز کی کٹ ڈیزائن کی ہے جس کے بعد وہ سوشل میڈیا پر کافی چرچے میں ہیں۔

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے لاہور قلندرز کی کٹ ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی ڈیزائن کردہ ہے جس پر شہر کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ اب ایک نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کے دوران شاہد آفریدی سے اس حوالے سے سوال کیا گیا جس سے وہ لاعلم نکلے۔

سابق کپتان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کٹ شاہین نے ڈیزائن کی۔ ساتھ ہی شاہد آفریدی نے پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاہین نے تو اپنے نکاح کا سوٹ ڈیزائن نہیں کیا، کٹ کیسے ڈیزائن کرلی’۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے