نوجوان ویسٹ انڈین ٹیسٹ کرکٹر تیج نارائن چندرپال نے کیریئر کے تیسرے میچ میں اپنے والد شیو نارائن چندرپال کو پیچھے چھوڑ دیا۔ زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں کھیلے گئے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تیجنارائن چندرپال نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈبل سنچری اسکور کی۔
انہوں نے اور کپتان کریگ بریتھویٹ نے 335 رنز کی شاندار اوپننگ شراکت قائم کی۔ ویسٹ انڈیز نے 447 رنز پر اننگز ڈکلیئر کردی جس میں تیجنارائن چندرپال 207 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ واضح رہے کہ اس اسکور کے ساتھ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے والد سے زیادہ اننگز کھیلی تھیں۔ واضح رہے کہ شیو نارائن چندرپال کی ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے بڑی اننگز 203 رنز ناٹ آؤٹ تھی۔ انہوں نے یہ سکور ایک بار نہیں بلکہ دو مرتبہ کیا۔ شیو نارائن چندرپال نے اپریل 2005 میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور نومبر 2012 میں بنگلہ دیش کے خلاف 203 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت ایشیا کپ میں نہیں آتا تو بھاڑ میں جائے، پاکستان کو کوئی فرق نہیں پڑتا، ہمیں کرکٹ مل رہی ہے۔کوئٹہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ آئی سی سی اگر بھارت کو کنٹرول نہیں کر رہا تو گورننگ باڈی کا اور کیا کام ہی ، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو چاہیے رولز سب کیلئے یکساں بنائے، انڈیا ہوگا اپنے لئے ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو یہاں آ کر کھیلنے اور ہارنے سے مصیبت ہوجاتی ہے، ماضی میں بھارت شارجہ سے بھی ڈر کر بھاگا تھا، شکست پر بھارت میں وبال آجاتا ہے