شاہین شاہ آفریدی نکاح کے اگلے روز ہی بھڑک اٹھے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہونے پر غصے میں آگئے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ لوگوں سے کہا گیا کہ شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہ کریں، لیکن افسوس کی بات ہے کہ درخواست کے باوجود لوگوں نے

ہماری پرائیویسی کا خیال نہیں کیا۔ چلا گیا انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی شرم کے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرتے رہے، براہ کرم ہمارے یادگار دن کو خراب نہ کریں۔ واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی نے گزشتہ روز اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی کے ساتھ شادی کی تھی جس میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کے علاوہ ملک کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔ دوسری جانب قومی کرکٹر محمد حفیظ طالب علم بن گئے، انہوں نے جامعہ کراچی میں داخلہ لے لیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق 42سالہ آل راﺅنڈر، جو پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بھی کر چکے ہیں،

نے جمعہ کے روز کراچی یونیورسٹی کے شعبہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر باسط انصاری کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی سے ملاقات کی۔

وائس چانسلر سے ملاقات میں محمد حفیظ نے بتایا کہ وہ کرکٹ کھیلنے کی وجہ سے تعلیم مکمل نہیں کر سکے تھے تاہم اب ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی ادھوری تعلیم کو مکمل کریں۔ محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ مجھے ایک موقع ہاتھ آیا ہے جس سے میں بھرپور استفادہ کروں گا۔رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا داخلہ ہیلتھ فزیکل ایجوکیشن اینڈ سپورٹس سائنسز میں ہوا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے