سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کی شادی میں شرکت نہ کرنے کیوجہ بیان کردی ۔ مگر اپنے ٹوئٹر پیغام پر وسیم اکرم نے شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کی بیٹی انشا کو شادی کی مبارکباد دی۔ وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی شادی نہ کرنے
کی وجہ پیشہ ورانہ مصروفیات ہیں تاہم میری دعائیں اور نیک تمنائیں جوڑے کے ساتھ ہیں۔ وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ دوسری جانب پاکستان نے رواں برس ستمبر میں ون ڈے فارمیٹ کے ایشیاکپ کی میزبانی کرنی ہے لیکن گزشتہ برس ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے اعلان کیا تھا کہ2023 کے ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی ایشیاکپ کے حوالے سے اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کرےگا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیاکپ کی میزبانی پاکستان کے پاس رہے گی لیکن وینیو تبدیل ہوجائے گا،رواں سال ایشیاکپ متحدہ عرب امارات یا سری لنکا میں کھیلے جانے کے امکانات ہیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارت کی حکومت کا گرین سگنل نہ ملنے کے سبب بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔
وسیم اکرم نے اپنے پیغام میں شاہین آفریدی کے بڑے بھائی اور سابق کرکٹر ریاض آفریدی کو بھی مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی گزشتہ روز شاہد خان آفریدی کی بیٹی انشا سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔