سرفراز بابر کو میچ کے دوران کس بات پر ڈانٹتے تھے ؟

پاکستانی ٹیم کے موجودہ کپتان بابر اعظم نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے سابق کپتان سرفراز احمد کو بلے باز امام الحق کی وجہ سے کئی بار ڈانٹ کھانی پڑی۔ بابر اعظم کی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ تقریب کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔

ویڈیو میں میزبان کے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ میچ کے دوران امام الحق کی وجہ سے میں نے سیفی بھائی کو بہت ڈانٹ پلائی تھی، کیونکہ امام کبھی میچ میں نہیں تھے، کبھی گھوم رہے تھے، ان کی باڈی لینگویج بھی جب ایسا ہوتا تھا تو صفی بھائی مجھ سے کہتے تھے کہ بابر یہ دیکھو۔ دوسری جانب ایک ویڈیو میں بابر اعظم کا کہنا تھا کہ حارث رؤف نے مجھے سب سے زیادہ ڈانٹا لیکن میں بھی حارث سے بہت پیار کرتا ہوں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سابق کپتان شعیب ملک اور فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی سے متعلق لب کشائی کی ہے۔

حال ہی میں نجی ویب سائٹ کو دیے گئے انٹرویو میں ہارون رشید سے شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرنے کے حوالے سے پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ یہ بات ذہن میں رکھ کر دیکھنا ہوگا کہ آیا ایسے کھلاڑی ٹیم میں شامل ہوکر جیت کے لیے سازگار ثابت ہوسکتے ہیں یا نہیں،

اگر کوئی نوجوان کرکٹر بھی سینئر جیسی کارکردگی پیش کرے گا تو بہت سوچ سمجھ کر دونوں کو منتخب کرنے کے لیے جائزہ لینا ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے