رکی پونٹنگ بابراعظم کے معترف، بڑی پیشنگوئی کردی

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے پاکستان کرکٹ کے کپتان بابراعظم کے حوالے سے ایک اہم پیشنگوئی کی ہے ۔ ویب ڈیسک نیوز کے مطابق آسٹریلیوی کپتان نے میڈیا سے گفتگو میں بابراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم تکنیکی طور پر ایک بہتر بلے باز ہیں ،

سپن باولنگ ہو یا فاسٹ وہ دونوں کے خلاف عمدہ کھیلتے اور موقع کی مناسبت سے خود کو ایڈجسٹ بھی کرلیتے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کپتان میں وہ ساری صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک اچھے پلئیر کو عظیم کھلاڑی بناتی ہیں ۔ اور وہ دیگر لیجنڈری پلئریز کیطرح کافی پختہ مزاج رکھتے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ بابر ٹیسٹ میں لمبی اننگز کھیلتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور ون ڈے میں اننگز پر حاوی بھی رہتے ہیں۔ وہ ٹیم کی ضروریات کے مطابق رنز بنانے کی رفتار کو تبدیل کرنے کی بھی بڑی صلاحیت رکھتا ہے۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی بہترین کرکٹ ابھی آئی نہیں بلکہ آنی ہے،

بہت سے بیٹسمین 30 سال کی عمر کے بعد اپنے عروج پر پہنچ جاتے ہیں، بابر اعظم اب جو کر رہے ہیں اس میں بہتری آئے گی، مجھے بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر لطف آتا ہے۔ پونٹنگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بابر کی کپتانی میں بھی بہتری آئے گی، تجربے کے ساتھ بابر اعظم کو کپتانی میں وہی مقام ملے گا جو بیٹنگ میں ملا، بابر اعظم کے کیرئیر کے اختتام پر ان کا شمار دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں ہو گا۔ . شمار کرے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے