پاکستان کا ایک اور نظر انداز کرکٹر امریکہ کے لیے کھیلے گا

سعد علی کو تو انگلینڈ، آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا لیکن انہیں موقع فراہم نہیں کیا گیا۔

فرسٹ کلاس کرکٹر سید سعد علی شاندار کارکردگی کے باوجود موقع نہ ملنے پر امریکی ٹیم کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ 29 سالہ سعد علی نے بتایا کہ وہ 2007 سے 2021 تک پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ کا حصہ رہے، انگلینڈ لیگ کے دوران انہیں امریکا میں کھیلنے کی پیشکش ہوئی تھی۔ میں نے صرف اپنے کوچ اعظم خان سے مشورہ کیا، انہوں نے کہا کہ آپ جائیں اور پھر میں نے پیشکش قبول کرلی۔

وہ 2019ء میں آسٹریلیا کیخلاف 2 ون ڈے میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے بلے باز نے کہا کہ پاکستان کرکٹ چھوڑنے کا افسوس ہے ، میری روزی روٹی کرکٹ ہے، ڈیپارٹمنٹ ختم ہوچکے تھے، اس لئے مستقبل کے لئے کچھ کرنا تھا۔ سید سعد علی نے کہا کہ انہوں نے لگاتار بے قدری اور معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے امریکن کرکٹ کی پیش کش قبول کی، سب سے زیادہ افسوس اس بات کا ہے کہ مجھے نا کھلانے کی کوئی وجہ بھی نہیں بتائی گئی، نا کسی نے اس وقت روکا اور نا آج تک کسی نے پوچھا کہ کیوں گئے۔

سعد علی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں موقع نہیں ملا، میں 2024 تک امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے اہل ہوں گا، اب امریکا کی قومی کرکٹ ٹیم میں کھیلوں گا۔ واضح رہے کہ سعد علی سے قبل ٹیسٹ کرکٹرز سمیع اسلم اور احسان عادل بھی امریکا جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے