لاہور (ویب ڈیسک کیمطابق )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ایک ہی دن میں دوسرا بڑا اعزاز لے اُڑے ہیں ،پہلا تو آئی سی سی ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کے ایوارڈ کے بعد”سرگار فیلڈ سوبرز "کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت کر دوسراے بڑا اعزاز اپنے نام کیا ہے ۔
آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 جیتنے کے بعد بابر اعظم نے اب سرگر فیلڈ سوبرز کرکٹر آف دی ایئر 2022 بھی جیت لیا ہے۔ بابراعظم یہ ایوارڈ حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ ایوارڈ شاہین شاہ آفریدی نے 2022 میں جیتا تھا، اس سے قبل بابر اعظم کو آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر 2022 کا اعزاز دیا گیا تھا۔ دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے کہا ہے کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کومیلا وکٹورینز کی نمائندگی کرنے والے محمد رضوان نے میچ کے بعد دئیے گئے انٹرویو میں کہا کہ کسی ٹیم میں شامل ہوکر مرکزی کردار نبھانا کافی مشکل ہوتا ہے اور کبھی کبھی یہ شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک مجھے علم ہے، کوئی بھی فرنچائز میرا انتخاب اس لیے کرتی ہے کیونکہ وہ مجھ سے امیدیں رکھتی ہے کہ میں پاکستان ٹیم کی طرح اس ٹیم میں اہم کردار نبھائوں گا۔محمد رضوان نے کہا کہ میں ہمیشہ کنڈیشنز اور مقابل ٹیم کس طرح کی بولنگ کرتی ہے،