ذرائع کے مطابق حارث، شان مسعود اور شاداب کے بعد اب امام الحق کے دل میں بھی دلہا بن جانے کی خواہش زور سے مچلنے لگی ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر امام نے اپنی دو تصاویر مداحوں کیساتھ شئیر کی ہیں ، جس میں وہ ایک دولہے میاں کیلئے تیار کیا ہوا کلہ پہنے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
اپنی ان تصاویر کو شئیر کرتے ہوئے انھوں نے بابراعظم کے ٹویٹر اکاونٹ کو بھی ساتھ میں ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے خیال سے اب ہم دونوں کو بھی اس بارے میں سوچنا پڑے گا ۔ اس موقع پر کرکٹر فواد عالم بھی پیچھے نہ رہے اور اسی پوسٹ پر دلچسپ کمنٹ لکھتے ہوئے کہا کہ امام تم ڈرامے نہ کرو ، سچ سچ بتاؤ تم اپنے وارڈ روب کی کولیکشن کیلئے ہی گے تھے ناں؟ اس ٹویٹ پر امام الحق کے کچھ مداحوں نے ان سے کہا کہ آپ پر کلہ بہت سجھ رہا ہے ،تو بہتر یہی ہے کہ سوچیں مت بلکہ شادی کر ہی لیں ۔ حال ہی میں شان مسعود اور حارث رؤف کی شادی کے بعد شاداب خان نے بھی نکاح کرلیا ہے جبکہ چار فروری کو شاہین شاہ آفریدی کا نکاح بھی طے ہے۔
دوسری جانب پاکستانی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے نکاح پر ساتھی کرکٹرز نے دلچسپ انداز میں انہیں مبارکباد دی ہے۔ گزشتہ شب شاداب نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوچکے ہیں جس کے بعد ان کے مداحوں سمیت معروف شخصیات کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوا۔
فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹوئٹر پر شاداب کو نکاح کی مبارک دیتے ہوئے دعا دی اور ساتھ ہی لکھا کہ ‘شاداب کے نکاح کا سن کر جس جس کا دل ٹوٹا ہے، میں ان کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں’۔