نیوزی لینڈ سے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن چھن گئی

بھارت کے خلاف ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے میں عبرتناک شکست کے بعد نیوزی لینڈ سے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی نمبر پہلی پوزیشن چھن چکی ہے ۔ کل کے میچ میں انڈیا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم کو 108 رنز پر ڈھیر کر ڈالا تھا اور پھر روہت الیون نے اسی اسکور کو صرف اور صرف 2 وکٹوں

کے نقصان پر پورا بھی کرلیا تھا ۔ آج آئی سی سی کی جانب سے ون ڈے کی نئی رینکنگ بھی اشو کی گئی ہے جس میں کیوی کی ٹیم پہلی پوزیشن سے دوسری پوزیشن پر آگئی ہے ۔ دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم رینکنگ میں پہلے نمبر پر آگئ ہے جبکہ آئی سی سی رینکنگ میں انڈیا تیسرے نمبر اور آسٹریلیا کا چوتھا نمبر ہے ۔ پاکستان جو نیوزی لینڈ سیریز سے پہلے نمبر دو پر تھی ، اس وقت حالیہ رینکنگ میں 5 ویں نمبر پر آچکی ہے ۔ جبکہ ساوتھ افریقہ چھٹے ، بنگہ دیش ساتویں اور سری لنکا کا آٹھواں نمبر ہے ۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں افغانستان نویں اور ویسٹ انڈیز دسویں نمبر برجمان ہے ۔

پی سی بی کے سابق چیئرمین رمیز  راجا نے بھارتی ٹیم کی بولنگ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت برصغیر کی تمام ٹیموں کو بھارت سے سیکھنا چاہیے۔

اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں بھارتی ٹیم کے بولرز کی شاندارکاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارتی بولرز نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے نیوزی لینڈ کو ان ہی کے گیم میں ہرا دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے