کوچ یا چیف سلیکڑ کی ابھی تک کوئی آفر نہیں ہوئی، سابق پاکستانی کھلاڑی

ذرائع کے مطابق پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز انضمام الحق کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکڑ کے لئے مجھ سے ابھی اتک کوئی رابطہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نہیں کیا گیا ۔

لاہور میں ایک ایونٹ میں شرکت کے دوران میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف سلیکڑ کے حؤالے سے پی سی بی کے مجھ سے رابطے کے متعلق جو خبریں گردش کررہی ہیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ اگر کوچنگ یا سلیکشن کے حوالے سے کوئی آفر ملی تو تب ہی اس پر بات کروں گا۔ ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ اگر کسی کھلاڑی پر پریشر ہو تو اس کی کارکردگی لازمی سی بات ہے کہ متاثر ہوتی ہے ۔ اگر دیکھا جائے تو بابر کی تمام تینوں فارمیٹ میں بہترین کپتانی رہی ہے اس پر کوئی پریشر نہیں ہے ، اور کپتانی میں نکھار تو وقت کے ساتھ ساتھ ہی آتا ہے ، بابراعظم کو مزید تنقید کا نشانہ بنانے کی بجائے کپتانی کا ابھی مزید موقع ملنا چاہیے .

انضمام الحق نے کہا کہ کوئی بھی کھیل ہو پاکستان کا رویہ ہمیشہ سے ہی مثبت رہا ہے، افغانستان ہو یا بھارت کرکٹ کھیلی جانی چاہیے اور اس کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا واحد حل غیر ملکی کوچز نہیں، پاکستانی کوچز بھی اچھے ہیں ان پر بھروسہ تو کرکے دیکھیں،

مکی آرتھر نے میرے دور میں اچھا کام کیا اور اب ہمارے کوچز ثقلین مشتاق اور محمد یوسف بھی اچھا کام کررہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے