رمیز راجہ کب دوبارہ کمنٹری شروع کریں گے ؟ رمیز راجہ کا دبنگ بیان سامنے آگیا

سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد خود کا کیرئیرایک بہترین کمنٹیٹر کے طور پر قائم کیا، انھوں نے سابق وزیر اعظم اور اس وقت کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سرپرست عمران خان کی بدولت پاکستان کرکٹ بورڈ میں انٹری دی اور پھر انھیں ستمبر 2021 میں پی سی بی کی گورننگ باڈی نے

انہیں تین سال کے لیے چیئرمین مقرر کیا۔ رمیز راجہ کی بطور پی سی بی سربراہ آمد ان کے لیے بہت سے چیلنجز لے کر آئی جو چیئرمین شپ سے قبل اکثر وہ اپنے یوٹیوب چینل پر پاکستان کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بناتے تھے۔
کرکٹ کھیلنے اور اتنے سالوں سے میدان میں رہنے کے بعد، رمیز راجہ نے کچھ جرات مندانہ فیصلے لیے، جس میں پچھلی انتظامیہ کی جانب سے قائم کردہ کوچنگ سیٹ اپ کو ہٹانے سے لے کر اپنی نوعیت کی پہلی پاکستان جونیئر لیگ (پی جے ایل) متعارف کرانے تک۔ . مگر پھر پی سی بی کے نئے سرپرست شہباز شریف کی جانب سے 2014 کے آئین کو نافذ کرنے کے لیے چیئرمین نجم سیٹھی اور ان کی 14 رکنی انتظامی کمیٹی کی تقرری کے بعد پی سی بی میں ان کا قیام تقریباً 16 ماہ رہ گیا تھا۔ نتیجتاً 2019 کا آئین منسوخ کر دیا گیا۔ اپنی برطرفی کے بعد، انہوں نے مختلف مقامی چینلز کو انٹرویوز کے سلسلے میں کرکٹ بورڈ میں سیاسی اثر و رسوخ پر تنقید کی۔

دریں اثنا، ان کے مداح انہیں کمنٹری باکس میں واپس دیکھنے کی امید کر رہے تھے، لیکن کرکٹر سے ایڈمنسٹریٹر بنے رمیز راجہ جب ‘جیو سوپر’ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کمنٹری میں واپسی کے بارے میں پوچھے گئے تو اس حوالے سے فی الحال کسی بھی ایسے امکان کو مسترد کردیا۔ رمیز راجہ نے جواب دیا، "جب کمنٹری میں واپس آنے کا ارادہ ہو گا تو میں خود اسے شیئر کروں گا۔”

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے