کومیلا وکٹورنیز نے سلہٹ اسٹرائیکرز کو ہرا کر ٹورنمنٹ کی دوسری کامیابی سمیٹ لی

کومیلا وکٹورینز جن کا بی پی ایل میں آٖغاز کوئی اتنا اچھا نہیں تھا ، اور ابتدائی میچز میں ان کو شکست کا سامن کرنا پڑا ، مگر جب سے محمد رضوان نے اس لیگ کو جوائن کیا ہے ان پر جیسے قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی ہو ۔ کل 16 جنوری کو کومیلا وکٹورینز نے ٹورنمنٹ کی پہلی فتح سمیٹی تھی

جس میں محمد رضوان نے 37 رنز کی ناٹ آؤٹ ونگ اننگز کھیلی تھی ۔ آج کومیلا وکٹورینز کا مقابلہ سلہٹ اسٹرائیکرز سے ہوا ۔ اور کومیلا نے آج کا میچ بھی 5 وکٹوں سے جیت لیا ۔ کومیلا کی جانب سے رضوان بھائی نے 2 چوکوں کی مدد سے 18 رنز بنائے مگر بدقسمتی سے وہ رن آوٹ ہوگئے ۔ جبکہ خوشدل شاہ نے صرف 3 رنز ہی اپنی ٹیم کیلئے شامل کیے ۔

جبکہ اگر سلہٹ اسٹرائیکرز کی بات کریں تو ان میں پاکستانی تین اسٹارز کھلاڑی ، محمد حارث، محمد عامر اور عماد وسیم کھیل رہے تھے ۔ سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے عماد وسیم نے عمدہ بلے بازی کرتے ہوئے 40 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی جبکہ محمد حارث اپنی ٹیم کو صرف 7 رنز ہی دے سکے ۔ ان کو حسن علی نے آوٹ کیا ۔

سلہٹ اسٹرائیکرز کی جانب سے محمد عامر نے بھی بہترین باولنگ کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انھوں نے 4 اوورز کے عوض 31 رنز دیے ، مگر بدقسمتی سے کوئی وکٹ اپنی ٹیم کو نہیں دلوا سکے ۔ جبکہ عماد وسیم نے 4 اوورز کے عوض صرف 17 رنز دیے اور 1 کھلاڑی کو آوٹ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے