ذرائع کے مطابق ، عاقب جاوید نے ویب ڈیسک سے گفتگو میں کہا ہے کہ رضوان کا سرفراز احمد سے کوئی مقابلہ ہی نہیں بنتا، رضوان نے آج تک ون ڈے کے کسی بھی ایک میچ میں غیر معمولی کارکردگی نہیں دیکھائی۔ جس سے ٹیم کو میچ جیتنے میں مدد ملی ہو ۔
ایک نجی اسپورٹس چینل کے پروگرام میزبان سید یحیی حسینی نے عاقب جاوید سے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے سیریز کے حوالے سے رضوان بھائی کی بلے بازی اور بیٹنگ پوزیشن کے حوالے سے سوال پوچھا ۔ جس پر عاقب جاوید نے کہا کہ اگر رضوان کے سٹیٹ چیک کریں تو ان کی بہتر کارکردگی صرف ٹی ٹونٹی میں بہتر ہے مگر انھوں نے کبھی بھی ون ڈے سیریز میں غیر معمولی کارکردگی نہیں دکھائی ۔ اور اگر آپ رضوان اور سرفراز احمد کا اسٹرائیک ریٹ کا ایک دوسرے سے موازنہ کریں تو اس میں کوئی جوڑ نظر نہین آئے گا ۔
عاقب جاوید نے اس موقع پر شان مسود کی ون ڈے میں نہ صرف شمولیت بلکہ نائب کپتانی دینے پر بھی سوالات اٹھا دیے ، ان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم کس نے شان مسعود کو نائب کپتان بنانے کیلئے آڈر دیا اور اسکی ضرورت ہی کیوں محسوس ہوئی ۔ پی سی بی کو ایسے پلئیر کو کھیلانے کی وجہ بھی بتانی ہوگی
سسیکس کرکٹ 2023 ٹی ٹونٹی بلاسٹ کے لیے پاکستانی بین الاقوامی آل راؤنڈر شاداب خان کو سائن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوش ہے۔
خان، جنہیں 2021 میں پاکستان کی محدود اوور کی ٹیموں کے لیے نائب کپتان مقرر کیا گیا تھا، وہ بلاسٹ مہم کے لیے سسیکس شارک میں شامل ہوں گے۔