کومیلا وکٹورینز کی پہلی فتح ، جانیں محمد رضوان نے آج کتنے رنز بنائیں

محمد رضوان کو ایمرجنسی میں بنگلہ دیشی حکومت کی جانب سے پاکستان میں ہیلی کاپٹر بھیج کر 14 جنوری کو بلوایا گیا اور اسی دن محمد رضوان نے کومیلہ کی جانب سے اپنا پہلا میچ بھی کھیلا ، مگر بدقسمتی سے رضوان اس میچ میں کوئی خاطر خواہ اسکور نہیں بناسکے اور صرف 18 اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور ان کی ٹیم بھی شکست کھا گئی ۔

آج 16 جنوری کومیلہ کا مقابلہ چٹاگرام چیلنجرز سے تھا ، جس میں چٹاگرام چیلنجرز کی پوری ٹیم 135 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ۔ کومیلہ کی جانب سے محمد رضوان نے ذمہ دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے 37 رنز کی ناٹ آوٹ شاندار اننگز کھیلی ۔ اور بی پی ایل میں اپنی ٹیم کو پہلی فتح سے ہمکنار کیا ۔میچ کے اختتام پر جہاں ان کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا وہیں محمد رضوان نے گفتگو میں کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز ان کے آج کے میچ میں بہت کام آئی ہے اور میری کوشش ہوگی کہ پورے ایونٹ میں ناصرف اپنی بیٹنگ بلکہ وکٹ کیپنگ سے بھی بہترین پرفارمنس پیش کرسکوں ۔

دوسری جانب پاکستان اور آسٹریلیا کی ویمنز ٹیم کے درمیان برسبین میں جاری پہلے ون ڈے میچ میں  پاکستانی  ویمنز ٹیم کو میزبان ٹیم کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے بدترین شکست ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 40 اوورز میں ندا ڈار کی ففٹی     کی بدولت 8 وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں آسٹریلین کرکٹ ٹیم نے ہدف 29 اوورز میں صرف2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے