پاکستان کی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ کے بعد ون ڈے سیریز کل ختم ہوچکی ہے ۔ اور نیوزی لینڈ نے وہ سیریز 1 – 2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ قومی ٹیم کیساتھ ویسٹ انڈیز کو جو ٹی ٹونٹی سیریز شیڈول تھی وہ کیا ہونے جارہی ہے ۔ اسکا شیڈول کیا بننے جارہا ہے اور وہ سیریز ہوگی بھی یا نہیں اس حوالے سے بتایا جائے گا ۔
تو بتاتے چلیں کہ یہ سیریز نہیں ہونے جارہی ، پہلے اس سیریز کو اسی مہینے جنوری میں طے کیا گیا تھا کیونکہ ہمارے سابق چیئرمین رمیز راجہ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کیساتھ بات چیت کرکے اسے جنوری 2024 تک پوسٹ پونڈ کروا دیا تھا ۔ یعنی کہ یہ میچز پاکستانی مداحؤں کو اگلے سال ہی دیکھنے کو ملیں گے ۔ جس میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلیں جائیں گے ۔
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز 1-2 سے نیوزی لینڈ کے نام رہی اور اس کے اختتام کے فوری بعد محمد رضوان بنگلہ دیش روانہ ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی” جیو نیوز” کے مطابق سیریز ختم ہوتے ہی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سٹیڈیم سے جناح ٹرمینل روانہ ہوگئی۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی کل دوپہر اپنے شہروں کیلئے روانہ ہوجائیں گے۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے اپنے وطن نہیں بلکہ بھارت جانا ہے ۔علاوہ ازیں پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شرکت کیلئے سٹیڈیم سے ہی ائیرپورٹ روانہ ہوگئے، وہ ڈھاکہ کی فلائٹ لیں گے۔ادھر فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بنگلادیش پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔