شاداب خان کی پی ایس ایل 8 میں دستیابی کے حوالے سے خبر آگئی

اسلام آباد یونائیٹڈ اور اسپانسرز کے ادارے کیساتھ ایک تقریب میں سوالات کے جوابات دیتے ہوئے پاکستانی اسپنر شاداب خان نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل لیگز میں ضرور حصہ لینا چاہیے ۔ اس سے گیم میں بہت بہتری آتی ہے ، اس سے پہلے آسٹریلیا میں جو لیگ کھیلی اُس سے میرے کارکردگی کا گراف بلند ہوا تھا ،

اور جہاں تک انجری کی بات ہے تو وہ کسی بھی کھلاڑی کو کہیں بھی ہوسکتی ہے اور اس بار میں اپنی فرنچائز کیلئے لازمی دستیاب ہونگا ، جنوری کے تیسرے ہی ہفتے میری ٹریننگ بھی شروع ہوجائے گی بطور کپتان اسلام آباد یونائٹیڈ کو فرنٹ سے لیڈ بھی کرونگا۔

دوسری جانب سعید اجمل نے پی سی بی میں سیاسی کردار کو ختم کرنے پر زور دیتے ہوئے ہوئے کہا کہ پی سی بی میں ہر طرح کے معاملات کسی قانو کے تحت ہی چلنے چاہیں ۔ چیئرمین تبدیل ہوتا ہے تو کھلاڑیوں پر اثر ہوتا ہے۔ نیا چیئرمین آتے ہی بہت سارے لوگوں کی نوکریاں چلی جاتی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہیئے، پرفارمنس کے لیے تسلسل کا ہونا بہت اہمیت رکھتا ہے۔
سعیداجمل نے کپتان بابر اعظم کے حوالے سے سوال پر کہا کہ جو کپتان بنا ہے، اس کو ہٹانے کے بجائے اس کو سکھانے کی ضرورت ہے، اس کو نکالنا حل نہیں ہے۔بابر جس کلاس کا کھلاڑی ہے، اس جیسے دو تین اور کھلاڑی آجائیں تو ہماری ٹیم ترقی کرجائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے