فخر زمان بھی وارنر اور روہت شرما کی ریکارڈ لسٹ میں شامل

پاکستان کے اوپنر فخر زمان جمعہ کو کراچی میں نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سنچری بنانے کے بعد ایک پراسرار فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ انھوں نے122 گیندوں میں 101 رنز بنانے کے بعد، دنیا کے ان چند اوپنرز میں سے ایک بن گئے جن کا ون ڈے کرکٹ میں اوسط 45 سے زیادہ اور اسٹرائیک ریٹ 90 سے زیادہ ہے۔

دوسرے اوپنرز جنہوں نے ماضی میں یہی کارنامہ انجام دیا ہے ان میں آسٹریلیا کے شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنر، انگلینڈ کے جونی بیرسٹو، ہندوستان کے روہت شرما اور جنوبی افریقہ کے کوئنٹن ڈی کاک شامل ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کو تیسرے ون ڈے میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے اپنی پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں امام الحق اور نسیم شاہ کی جگہ شان مسعود اور محمد حسنین کو شامل کیا گیا ہے۔ امام اور نسیم بالترتیب ہیمسٹرنگ انجری اور بخار میں مبتلا ہیں۔ اس دوران نیوزی لینڈ تیسرے ون ڈے میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔ واضح رہے کہ اوپنر ڈیون کونوے کی شاندار سنچری کی بدولت نیوزی لینڈ نے بدھ کو کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کو 79 رنز سے شکست دیدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے