پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے مایا علی سمیت دیگر لڑکیوں کے دل توڑنے کی وجہ دلچسپ انداز میں بتا دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کرنے والے فاسٹ باؤلر نے میزبان تابش ہاشمی کے طنزیہ سوالات کے جواب دیے۔
پروگرام کے شرکاء سے سوال و جواب کا سیشن شروع ہوا تو حارث رؤف کے مداحوں نے یکے بعد دیگرے سوالات کرکے انہیں جاننے کی کوشش کی۔ ایسے میں ایک حاضرین نے حارث رؤف سے سوال کیا کہ آپ نے اتنی جلدی شادی کر کے مایا علی اور دیگر لڑکیوں کا دل کیوں توڑ دیا؟ فاسٹ بولر نے مداح کے سوال کا دلچسپ انداز میں جواب دیا کہ سب ہنس پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‘میں صرف ایک ہی شادی کر سکتی تھی، جو میں نے کی، اب باقی لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ اپنے دل کہیں اور جوڑ لیں۔ یاد رہے کہ حارث رؤف نے 24 دسمبر کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں مزنہ مسعود سے شادی کی تھی۔
سابق چیئرمین رمیز راجا کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق رمیز راجا نے پینشن کے حصول کے لیے پی سی بی حکام سے رابطہ کیا ہے
اور 60 سال سے اوپر عمر ہونے پر پینشن لینے والے کرکٹرز کی فہرست میں شامل کرنے کی درخواست کی ہے۔ پی سی بی حکام نے ان کی خواہش پورا کرنے کے لیے ان کا نام اس لسٹ میں شامل کرلیا ہے
تایم پینشن ادائیگی کو کوڈ آف کنڈیکٹ پر دستخط کرنے سے مشروط کردیا ہے۔