سعود شکیل کا کرکٹ میں آئیڈیل کون ہے؟

کراچی ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے کیرئیر کی پہلی سینچری اسکور کرنے والے پاکستانی بلے باز سعود شکیل نے ویب ڈیسک میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ آج کی سینچری پر خدا کا بہت شکر گزار ہوں ۔ کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 449 رنز بنائے تھے

جبکہ جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 409 رنز بناکر کھیل کے چوتھے روز آؤٹ ہوگئی ۔ اور اس وقت نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز کی بلے بازی شروع کردی ہے ۔ کیوی ٹیم نے اب تک کے اسکور کے مطابق 119 رنز بنائے اور 3 کھلاڑی آوٹ ہوچکے ہیں ۔ تیسرے دن کے کھیل کے ختم ہونے پر سعود شکیل نے پریس کانفرنس میں گفتگو میں کہا کہ اپنی سینچری پر خدا کا بہت شکر ادا کرتا ہوں ۔ کراچی اسٹیڈیم میں ہی اپنی فرسٹ کلاس کی پہلی سینچری بھی اسکور کی تھی ۔میچ کے دوران جب سینچری کے قریب پہنچا تو کچھ نروس ہونے لگا مگر سرفراز بھائی نے حاصلہ دیا ، ۔ سوئپ شاٹس کھیلنا مجھے پسند ہے ، اور جن شاٹس پر زیادہ رنز بنتے ہیں ان کو زیادہ سے زیادہ کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں

سعود شکیل کا مزید کہنا تھا کہ چائے کے وقفے کے بعد نیوزی لینڈ میرے خلاف پراپر پلاننگ کیساتھ باولنگ کررہا تھا ۔ ان کے پلان کو خراب کرنے کیلئے چائے کے بعد تھوڑا گیم سلو کرنا پڑا ، مجھے بھی اندازہ تھا کہ رنز سلو بن رہے ہیں مگر اس لمحے زیادہ چانس لیتے تو وکٹ گنوا سکتا تھا

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کمار سنگاکارا آئیڈیل ہیں، میں ان کی طرح کھیلنا چاہتا ہوں۔

سعود شکیل نے مزید کہا کہ آغا سلمان کی وکٹ گرنا نقصان دہ تھا، کل کمی کو دور کرکے قیادت سنبھالنے کی کوشش کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے