بابر اعظم کو منانے کی کوشش کروں گا: امام الحق

پاکستان کے اوپنر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے دوران کپتان بابر اعظم کے رن آؤٹ ہونے کے بارے میں کھل کر بات کی۔ میچ کے دوران ایک غلط فہمی نے منگل کو میچ کے دوسرے دن پاکستان کی پہلی اننگز میں بابراعظم کو آؤٹ کروادیا۔

امام الحق نے جیو نیوز کے نمائندے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ یہ کرکٹر ہے اور رن آوٹ سب ٹیموں میں ہوتے رہتے ہیں ، ماضی میں ویسٹ انڈیز میں بالکل اسی طرح میں بھی رن آؤٹ ہوا تھا جیسے آج بابراعظم ہوا ہے ۔ آج میچ کے دوران اس نے میری کال ہی نہیں سنی ، اور جب تک سنی تو بہت دیر ہوچکی تھی ۔ کرکٹ میں ایسی چیزیں چلتی رہتی ہیں مگر میں پھر بھی خود اس کے پاس جاکر اس سے بات کروںگا اور اپنے معاملات کو ٹھیک کرونگا۔ امام کو یقین ہے کہ پاکستان بقیہ 295 رنز کے خسارے پر قابو پالے گا لیکن انہوں نے خبردار کیا کہ نیوزی لینڈ کی تجربہ کار ٹیم پاکستان کو سخت چیلنج دے سکتی ہے۔

امام دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر 74 رنز پر ناقابل شکست رہے ہیں اور نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے 449 رنز کے جواب میں پاکستان نے 154-3 رنز بنائے ہیں۔ امام کا مزید کہنا ہے کہ تیسرے دن کے کھیل کے آغاز کا سیشن دونوں ٹیموں کیلئے سب سے اہم ہوگا

“ہم خسارے پر قابو پانے اور نیوزی لینڈ پر کچھ رنز کی برتری حاصل کرنے کی کوشش کریں گے لیکن ہم جانتے ہیں کہ نیوزی لینڈ ایک سخت ٹیم ہے اور وہ اپنی حکمت عملی اور ذہنی کھیل سے ہمیں چیلنج کر سکتا ہے۔ ہمیں کل اپنی بیٹنگ میں مضبوط ہونا ہے،‘‘ امام نے کہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے