شاہین آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں دستیاب ہونگے یانہیں؟

لاہور قلندرز لاہور کی نجی یونیورسٹی کے مہمان بنے ، جہاں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی سب سے مشہور ٹیم کی انتظامیہ نے ایک ایم او یو پر دستخط کیے۔ اس موقع پر طلباء نے مہمانوں سے سوالات کئے۔

لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کا کہنا ہے کہ حارث اور شاہین سٹار ہیں اور جب یہ عوام سے ملتے ہیں تو لوگ ان کو بے حد پسند رتے ہیں۔لاہور قلندر کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں واپسی اب بھی مشکل ہے۔ میں اس میں جلدی نہیں کرنا چاہتا، ایسا نہ ہو کہ میں ایک دو میچوں کے بعد دوبارہ ان فٹ ہو جاؤں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تیاری کر رہے ہیں، 40 دن باقی ہیں، پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آؤں گا۔شادی سے متعلق سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ شادی کی تیاری اچھی چل رہی ہے۔

حارث رؤف نے کہا کہ انجری سے ریکور کر رہا ہوں، انشاءاللّٰہ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں دکھائی دوں گا۔ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے طلبا کے کئی سوالوں کے جوابات بھی دیے۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ہمارے آنے سے ایک دن پہلے پچھلی مینجمنٹ نے ٹیم کا اعلان کر دیا، میں نے پیغام بھجوایا کہ ابھی ٹیم کا اعلان نہ کریں۔

ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمیں 4 ماہ دیے گئے ہیں، جس کے بعد نئے الیکشن کرائیں گے، فلیٹ پچز پر بھی پاکستان ہار رہا تھا، ہم نے اس سیریز کو بچانے کی کوشش کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے