بابراعظم نے ایک ہی ٹیسٹ میں دو بڑے ریکارڈ بنالئے

بابراعظم نے کسی ایک سال میں مجموعی طور پر سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹی سے زائد رنز کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں ۔ آج کراچی ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ہی بابر نے اس سال کا 25 واں ففٹی پلس اور نویں سینچری بنائی ہے
اس ریکارڈ کے بعد پاکستانی کپتان سری لنکا کے کمار سنگاکارا کے ہم پلہ ہوچکے ہیں ۔

سنگارا کارا نے یہ ریکارڈ 2014 میں 25 ففٹی پلس اسکور کرکے بنیا تھا ۔ اور بابراعظم نے صرف اسی سال میں سات انٹرنیشنل سینچریاں اور اٹھارہ نصف سینچریاں اسکور کی ہیں ۔ٓ اس سے پہلے بھی بابراعظم نے ایک کیلنڈر سال میں سب سے زائد انٹرنیشنل رنز بنانے والے پاکستانی کرکٹر کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا ۔

پاکستانی کپتان نے کراچی ٹیسٹ میں جب 13 واں رنز بنایا تو انھوں نے سابق کرکٹر محمد یوسف کا ریکارڈ بھی توڑا ۔ محمد یوسف نے یہ ریکارڈ 2006 میں 2435 انٹرنیشنل رنز بنائے تھے جب کہ بابر نے اس سال ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 735، ون ڈے میں 679 اور
ٹیسٹ میں ہزار سے زائد رنز بنائے ہیں۔ اور ابھی تک وہ کریس پر سرفراز احمد کیساتھ موجود ہیں اور امید یہی کی جارہی ہے کہ آج بابراعظم 200 رنز بھی بنایں جس کے بعد ایک بڑے ریکارڈ کو اپنے نام کرلین ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے