شاہین آفریدی نے بابراعظم کے حق میں ٹویٹ کیو ڈیلیٹ کی ؟

شاہین آفریدی کی جانب سے پہلے کپتان بابراعظم کے حق میں ایک ٹویٹ کیا مگر اب اچانک سے وہٹویٹ ڈیلیٹ بھی کردیا ہے ، ہوا یہ کہ پاکستان ٹیم کی انگینڈ کے ہاتھوں 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد بابراعظم کو کپتانی سے ہٹوانے کے حوالے سے کچھ جگہوں سے آوازیں اُٹھنے لگی تھیں ،

لوگوں نے بابراعظم کو تبدیل کرنے کے حوالے سے آواز بلند کی تو شاہین آفریدی بھی اپنے کپتان کے لئے میدان میں آگئے ۔ اور پھر سوشل میڈیا (ٹویٹر) کو استعمال کرتے ہوئے بابراعظم کے حق میں ایک ٹویٹ لکھ دیا ، شاہین نے لکھا کہ بابراعظم نہ صرف ہماری بلکہ پاکستان کی شان ، پہچان اور جان ہے ، اور ساتھ میں انھوں نے ہیش ٹیگ "سوچنا بھی منع ہے ” کا بھی اس پیغام میں استعمال کیا ، اور ساتھ میں کہا کہ بابراعظم ہی ہمارا کپتان ہے اور صرف وہی کپتان رہے گا ۔

اس صورتحال میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے ویب ڈیسک سے بات چیت میں کہا کہ وہ کھلاڑی جو پی سی بی کیساتھ سنٹرل کنٹریکٹ میں ہیں ان پر لازمی ہے کہ وہ ضابطہ اخلاق کی پابندی کو یقینی بنائیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح شاہین آفریدی ، حارث روف اور شاہ نواز دھانی نے بابراعظم کی کپتان بچانے کیلئے سوشل میڈیا پر بیانات شئیر کیے ہیں ان لوگوں کو سختی سے ایسی چیزوں سے باز رہنا چاہیے ۔

رزاق بھائی کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں اس طرح کی کوئی مثال نہیں ملتی کہ کھلاڑی ایک دوسرے کی مدد اور سپورٹ کے لئے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پی سی بی پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں ، عبدالرزاق کے اس بیان کے بعد شاہین آفریدی کی جانب سے پھر اپنا ٹویٹ فوراً ہذف کردیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے