مجھے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ میں آدھا پاکستانی ہوں ، کیوی اسپنر

نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے پاکستان ، کراچی پہنچ چکی ہے ، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا ، مہمان ٹیم نے کل سارا دن نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ اور اس موقع پر

نیوزی لینڈ کے اسپنر اش سودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سرزمین پر اتر کر بہت اچھا محسوس ہورہا ہے اور ایسا لگ رہا جیسے میں آدھا پاکستانی ہی ہوں۔ اور ہماری ٹیم پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے بالکل تیار ہے ، میں پہلی بار پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے آیا ہوں ۔ پاکستان کی ٹیم بلاشبہ بہت مضبوط ہے ، اور میری کوشش ہوگی کہ جتنا ہوسکے اپنی ٹیم کیلئے بہتر سے بہتر پرفارم کروں ، جب کرکٹ میں آیا تھا تو شین وارن میرے آئیڈیل تھے اور کرکٹر میں ان جیسا بننا بھی چاہتا تھا ۔
سودھی کا مزید کہنا تھا کہ ریڈ بال کیلئے اپنے ایکشن کو تھوڑا تبدیل بھی کیا ہے جس سے میری باولنگ کو پیس بھی مل رہی ہے ، اور ان پچز پر بال اسپن بھی ہوگا ، مگر کسی غیر معمولی اسپن کی کوئی توقع نہیں ہیں ۔ اور یہی کوشش رہے گی کہ کنڈیشن سے بھرپور فائدہ آٹھاتے ہوئے پاکستانی بلے بازوں پر اپنا پریشر برقرار رکھوں

آخر میں انھوں نے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیسٹ سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ سیریز سے جو بھی نتیجہ نکلا ہے اس سے ہماری سیریز پر کوئی فرق نہیں پڑنا ، سمجھتا ہوں کہ وائٹ واش ہونے کے باجود بھی پاکستان بہت زبردست کرکٹ کھیلے گا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے