انگلینڈ کے ہاتھوں تین میچوں کی سیریز میں وائٹ واش ہونے کے بعد انگلینڈ کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستانی ٹیم کو ٹیسٹ کارکردگی بہتر بنانے کے لیے کچھ ٹپس دی ہیں۔
انگلینڈ نے 20 دسمبر کو کراچی میں تیسرا ٹیسٹ آٹھ وکٹوں سے جیتنے کے بعد پاکستان کو اپنی سرزمین پر پہلی بار سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا۔ "کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ وہ اتنی اچھی طرح سے ٹیم کا انتخاب نہیں کرتے۔ آپ کے پاس شان مسعود جیسے بہترین کھلاڑی موجود ہیں، اور آپ کے پاس ہے، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابر اعظم، محمد رضوان، اور سعود شکیل۔ پھر آپ اپنے بہترین بلے بازوں کو چننا شروع کر دیں اور کسی الجھاؤ اور پریشر میں مت آئیں،”ناصر حسین نے یہ باتین مقامی ڈیجیٹل اسپورٹس میڈیا سے گفتگو میں کہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ "فاسٹ باؤلرز سونے کی دھول کی طرح ہوتے ہیں اور وہ اپنی انجری کو نہیں روک سکتے۔ کوشش کریں ان کو ضرورت کے مطابق آرام دیتے رہے اور اپنے فاسٹ باؤلرز کو تھوڑا تھوڑا تبدیل کرتے رہیں، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی تمام فارمیٹس کھیل رہے ہیں، اس لیے اپنے باؤلرز کا خیال رکھیں”۔ .
ناصر حسین نے مزید کہا ہے پاکستانی ٹیم کو اب پچ کے حوالے سے اپنی سوچ بدلنی ہوگی ، ٹیم کو بہتر پچ پر پریکٹس کروائیں اور لونگ ٹرم کیلئے سوچیں
ایک چیز [انگلینڈ کی مینز کرکٹ کے منیجنگ ڈائریکٹر] روب کی کر رہے ہیں وہ یہ ہے کہ وہ ہندوستان میں ہونے والے اگلے آئی سی سی ورلڈ کپ کی تیاری کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، فرسٹ کلاس کرکٹ کی وجہ کو بھی دیکھیں۔ میں نے لوگوں کی ٹیپ بال کرکٹ کی ویڈیوز دیکھی ہیں، اس لیے پاکستان میں خام ٹیلنٹ موجود ہے، جس میں کبھی کوئی شک نہیں رہا