کاش ٹیم کا اعلان نہ ہوا ہوتا تو ان دو کھلاڑیوں کو نیوزی لینڈ اسکواڈ کا حصہ ضرور بناتا : نجم سیٹھی

پی سی بی کے نئے چیئرمین نجم سیٹھی نے گفتگو میں کہا کہ کاش نیوزی لینڈ کیلئے اسکواڈ کا اعلان نہ ہوا ہوتاتو میں کچھ قابل کھلاڑیوں کو واپس لانے کے ساتھ نئے آئیڈیاز کیساتھ کام کرتے ، البتہ اب موقع نہیں ہے اس معاملے پر آگے جاکر دیکھیں گے ۔

لاہور میں اپنے کمیٹی کے پہلے اجلاس کے آغاز سے پہلے میڈیا نائندگان سے بات چیت میں کہنا تھا کہ آج جو بھی فیصلے کیے جائیں گے اس سے سب کو آگاہ کردیا جائے گا ۔ چار سال بعد دوبارہ موقع ملا ہے ، تبھی مجھے بہت سارے کام نپٹانے ہیں ، ہمیں سب سے پہلے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری لانی ہے کیونکہ ہم کھلاڑیو ں کے روزگار کے لئے ڈیپارٹمنٹل کرکٹ کو بحال کرنے کی کوشش میں ہے ۔

نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ بعض لوگ ٹیم میں تبدیلیوں کے حامی ہیں جن میں میری بھی یہی رائے ہے مگر کچھ لوگ کہہ رہے کہ ٹیم کو فی الوقت نہ چھیڑا جائے ، مگر ابھی نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیم کا اعلان ہوچکا ہے ، پتا نہیں اب مناسب ہوگا یا نہیں کہ اس ٹیم میں کوئی تبدیلی لائے جائے یا اسی طرح رہنے دیا جائے ۔ اس پر بعد میں بات ہوگی ۔ کاش میرے آنے سے پہلے اس اسکواڈ کا اعلان نہ ہوا ہوتا تو میں کچھ میرٹ پر مبنی کھلاڑیوں کو ٹیم میں ضرور شامل کرواتا

نئے چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک نہیں معلوم کہ فیصلے کتنی گہرائی سے کیے گئے اور اس کے پیچھے کیا سوچ تھی جب کہ جہاں تک بھارت کا تعلق ہے تو حکومت کی رائے لینی ہوتی ہے اور وہیں سے ہدایات لی جاتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے