پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ کو اب باضابطہ طور پر وزیراعظم کی ہدایت پر تبدیل کردیا گیا ہے ۔اور اب نئے چیئرمین نجم سیٹھی بن چکے ہیں ۔ اور اب یہ امید بھی ظاہر کی جارہی ہے کہ نجم سیٹھی آج ہی اپنے عہدے کا چارج بھی سنھبال لیں گے ۔
یہاں یہ بات بتاتے چلیں کہ نئے چیئرمین نجم سیٹھی ہمیشہ سے محمد عامر کے گرویدا رہے ہیں ۔ جب عامر کی سپاٹ فکسنگ کے بعد سزا ختم ہوئی تو ان کو ٹیم میں واپسی کروانے والے نجم سیٹھی ہی تھے ۔ ان کو سب لوگوں نے تنقید کا نشانہ بنایا مگر نجم سیٹھی نے پھر بھی عامر پر بھروسہ کرکے میچز کھلوائے اور پھر قومی ٹیم نے ورلڈ چیمپئنز ٹرافی بھی جیتی تھی
اب کرکٹ بورڈ کے اندرونی ذرائع سے جو معلومات سامنے آرہی ہیں ان کے مطابق اب نہ صرف محمد عامر بلکہ شرجیل خان کو بھی گرین سگنل دیا جائے گا ۔ اور بہت جلد شرجیل خان بھی قومی ٹیم میں دوبارہ سے کھیلتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں
محمد عامر بلاشبہ اپنے دور کے بہترین پیسرز میں سے ایک رہے ہیں اور شرجیل خان ڈومیسٹک میچز میں عمدہ نہ صرف پرفارم کررہے ہیں بلکہ اپنی فٹنس کو بھی حیرت انگیز طور پر بہت بہتر بنالیا ہے ۔