پاکستان انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز 0 – 3 سے تو ہارا تو بہت سے کرکٹ ماہرین بابراعظم کو اس کا قصور وار ٹھہرانے لگے تھے ۔ مگر حیرت انگیز طور پر انگلش ٹیم کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین ہمارے قومی ٹیم کے کپتان کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں ۔
ایک غیر ملکی اسپورٹس ویب سے گفتگو میں ناصر حسین کا کہنا تھا کہ لوگوں کا رویہ بابراعظم کے ساتھ بالکل غیر مناسب ہے اور ان کو بابر کیساتھ نرمی سے پیش آنا چاہیے ۔ کیونکہ وہ ذہنی طور پر اُس لمحے سے گزر رہے ہیں جدھر ان سے رنز بہت مشکل سے بن رہے ہیں ۔ ناصر حسین کا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو انداز نہیں کہ بابراعظم کی پاکستانی ٹیم میں کتنی بڑی اہمیت ہے ۔ اس کی اصل قدر تب ہی ان لوگوں کو سمجھ آسکتی جب وہ ٹیم میں نہیں ہوگا ۔ کیونکہ اس نوجوان کے پاس وہ ٹیلنٹ ہے جو دنیا میں بہت کم پلئرز کے پاس ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیئم کو ابھی اپنے فاسٹ باولرز کو ریسٹ دینا چاہیے ۔
اور باولرز کو تبدیل بھی کرتا رہے ۔ تاکہ کسی ایک باولر پر سارا پریشر نہ آجائے ۔ نسیم شاہ اور شاہین آفریدی دونوں ہی اس وقت قومی ٹیم کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں ۔ ان کو تینوں فارمیٹ میں کھلاتے ہوئے احتیاط سے کام بھی لیں ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ
اس وقت کپتان کو تبدیل کرنا حماقت ہوگی ۔ جب تک پاکستان کے پاس اس سے اچھا آپشن نہیں آجاتا تو ایسا اقدام نہیں آٹھانا چاہیے ۔ میچ سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بابراعظم اچھے کپتان ہیں ۔ لیکن وہ اپنے فیلڈرز کو فیلڈ سے دور رکھتے ہیں ۔ اور انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس کیطرح پارٹ ٹائمرز کا استعمال نہیں کرتے ۔