پاکستانی کپتان بابراعظم اپنی کیرئیر کی بیسٹ ٹیسٹ بیٹنگ رینکنگ پر پہنچ گئے ہیں ۔بابراعظم نے حآلیہ پرفارمنس کے بعد سٹیو سمتھ سے پوزیشن چھین کر مارنس لیبوشگن کے قریب پہنچ گئے ہیں انھوں نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میں یکے بعد دیگرے 2 نصف سینچری بنا کر
۔ کیرئیر کے دوسرے بہترین 875 ریٹنگ پوائنٹس کیساتھ دنیا میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیںدوسری جانب اسمتھ نے جنوبی افریقہ کے خلاف 36 اور 6 کے سکور بنانے پر بابر سے پانچ پوائنٹ پیچھے رہ کر تیسرے نمبر پر آ گئے۔ٹریوس ہیڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف ایک اور ٹھوس بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی بہترین کارکردگی کو جاری رکھا ہوا ہے۔ وہ ان چند کھلاڑیوں میں سے ایک تھے جنہوں نے دی گابا میں بلے بازوں کے لیے ایک مشکل پچ پربھی باآسانی رنز بنائے ہیں اور پہلی اننگز میں برتری حاصل کرنے میں آسٹریلیا میں اہم کردار ادا کیا۔
پہلی اننگز میں ہیڈ نے 96 بالز پر 92 رنز 13 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے بنائے ۔ اور انہوں نے پہلی بار ٹاپ پانچ ٹیسٹ بلے بازوں میں چھلانگ لگاتے ہوئے 826 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر جو روٹ سے ایک پوزیشن نیچے آگئے ہیں۔
انگلینڈ کے کھلاڑیوں میں، بین اسٹوکس (+2 سے نمبر 23)، اولی پوپ (+1 سے نمبر 28) اور پلیئر آف دی سیریز ہیری بروک (+11 اور پہلی بار مشترکہ نمبر 44 پر ٹاپ 50 کے اندر) سب کو پاکستان کے خلاف آخری ٹیسٹ میں ان کی شاندار کوششوں کا صلہ ملا جس نے انہیں 3-0 سے وائٹ واش مکمل کرنے میں مدد کی۔