انگلینڈ کا وائٹ واش: ‘ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹیاں

پاکستان میں آئی انگلینڈ ٹیم نے قومی ٹیم کو راولپنڈی ، ملتان کے بعد اب کراچی ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر وائٹ واش کرڈالا ہے ۔ کرکٹ مداح اس شکست پر جہاں نالاہ ہیں وہیں وہ بابراعظم اور ٹیم کے بیٹنگ اسٹائل کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

سب اہم بات کہ یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم کی جانب سے پاکستان کی سرزمین پر قومی ٹیم کو کلین سوئپ کیا گیا ہے ۔ اور ایسا ریکارڈ بنانے والی پہلی ٹیم بھی بن چکی ہے ۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ ٹیسٹ کرکٹ کی ہسٹری میں پاکستانی ٹیم کو پہلی مرتبہ یکے بعد دیگرے چار ٹیسٹ میچوں میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے ۔ انگلش ٹیم سے پہلے کنگروز کی ٹیم نے پاکستان میں آکر ایک ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی ۔
آج کے دن کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز انگلش ٹیم کو جیت کیلئے محض 55 رنز درکار تھے ۔ جو انگلینڈ کے بلے بازوں نے باآسانی بغیر کوئی نقصان کے حاصل کرلیے تھے ۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوک 32 اور بین دکٹ نے اس موقع پر 82 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ بھی رہے

میچ کے اختتام پر ہیروی بروک کو "مین آف دی میچ” کے اعزاز سمیت سیریز کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی دیا گیا ۔ ہیری بروک کی جانب سے اس سیریز میں مجموعی طور پر 470 رنز بنائے گئے ۔
قومی ٹیم کی شکست کے بعد کرکٹ مبصرین اور مداحؤں کی جانب سے ٹیم کی مجموعی کارکردگی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ اسپورٹس جرنلسٹ اور تجزیہ کار عبدالماجد بھٹی کہتے ہیں پاکستان ٹیم کی کارکردگی شرم ناک رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے