کراچی: انگلینڈ کے 18 سالہ اسپنر ریحان احمد ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے اب تک کے کم عمر ترین ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں۔
ریحان نے تیسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں 48 رنز کے عوض پانچ وکٹیں لے کر انگلینڈ کو پاکستان کو 216 رنز پر آؤٹ کرنے میں مدد کی۔نوجوان بولر، جس کی عمر 18 سال اور 126 دن ہے، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کو پیچھے چھوڑ کر ٹیسٹ ڈیبیو پر پانچ وکٹیں لینے والے اب تک کے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے۔ کمنز نے یہ سنگ میل 18 سال اور 193 دن کی عمر میں حاصل کیا۔
ریحان کی جڑیں پاکستان سے ہیں کیونکہ ان کے والد میرپور، آزاد کشمیر میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے اپنی ابتدائی زندگی کے 20 سال پاکستان میں گزارے اور پھر برطانیہ منتقل ہو گئے۔
دائیں ہاتھ کے لیگ اسپنر نے ٹیم میں اپنے انتخاب کو درست منوالیا، کیونکہ اس نے مقابلے میں مجموعی طور پر سات وکٹیں حاصل کیں۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریحان کو دورہ پاکستان کے لیے انگلینڈ کے ابتدائی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔ ابوظہبی میں تربیتی سیشن کے دوران اسے شامل کیا گیا تھا۔
پاکستان کی کم بلے بازی کا مطلب یہ تھا کہ انگلینڈ کو میچ جیتنے اور میزبان کے خلاف کلین سویپ مکمل کرنے کے لیے صرف 167 رنز درکار ہیں۔اسپنرز ریحان احمد اور جیک لیچ متاثر کن تھے اور مل کر اننگز میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔