ویب ڈیسک نیوز کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو کل یعنی ہفتے کے روز سیکورٹی کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کیوجہ سےرات کو ہوٹل سے باہر ڈنر کیلئے جانےسے روک دیا گیا ۔
کرکٹ بورڈ کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے چند ممبران نے ہفتے کی رات باہر کسی ہوٹل سے ڈنر کا پلان بنایا ہوا تھا ۔ کیونکہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں پر کسی بھی جگہ جانے کی کوئی روک ٹوک نہیں تھی ۔ مگر پلیئرز ملکی مہمان کا درجہ رکھنے کیوجہ سے اس کے پابند ہیں کہ وہ اپنی ہر موومنٹ سے پہلے سیکورٹی حکام سے کلیئرنس حاصل کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم کے چند ممبران نے سیکیورٹی کو پہلے سے انفارم کیا تھا، تاہم بابر اعظم بھی ان لوگوں کو جوائن کرنا چاہتے تھے، تاہم بابر اعظم کو پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، جس کی وجہ سے ان کے پاس سیکیورٹی کلیئرنس نہیں تھی، اور اسی بنیاد پر سیکیورٹی ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے بابر کوہوٹل سے باہر جانے سے گیٹ پر روک دیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بابر اعظم کو بتایا گیا کہ سیکیورٹی کلیئرنس تک انہیں ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
سیکیورٹی حکام کو کلیئرنس ملنے میں کچھ وقت لگا جب کہ بابر معاملے کو جلد سے جلد نمٹانا چاہتے تھے، بابر اعظم تاخیر پر ناراض ہو کر واپس کمرے میں چلے گئے۔اس دوران ٹیم کے کچھ ارکان اپنے کپتان کا اہل خانہ کے ساتھ انتظار کرتے رہ گئے۔
ذرائع نے ان خبروں کی تردید کی کہ بابر نے ناراضگی کی وجہ سے آج صبح ٹیم کے ساتھ ہوٹل سے اسٹیڈیم کا سفر نہیں کیا۔ بلکہ بابراعظم کے سر میں درد تھا تبھی وہ صبح ٹیم کو جوائن نہ کرسکے۔