ابرار احمد نے ملتان کے بعد کراچی ٹیسٹ میں بھی اہم کارنامہ سرانجام دیدیا

انگلش ٹیم کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز میں ڈیبیو کرنے والے نوجوان پاکستانی باولر ابرار احمد نے ایک اہم کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے ۔ ابرار احمد کی جانب سے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اور دوسری اننگز کے بعد اب کراچی میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور انگلینڈ کے کھلاڑی کی وکٹ حاصل کرلی ۔

اس سے قبل اس ہونہار باولر نے ملتان ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے اوور میں زیک کرولی جبکہ دوسری اننگز کے ہی پہلے اوور میں ول جیکس کو پویلین کی راہ دکھلائی تھی ۔ابرار احمد کی جانب سے ملتان ٹیسٹ کے بعد پہلے اوور میں وکٹ لینے والے زبردست انداز کو کراچی کے ٹیسٹ میچ میں بھی جاری رکھا ہے ۔ ان کی جانب سے کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں اپنے پہلے ہی اوور میں زیک کرولی کو ایل بی ڈبلیو کرکے وکٹ حاصل کی ہے ۔
یہاں بتاتے چلیں کہ اس نوجوان باولر نے اپنی عمدہ باولنگ سے ملتان ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 11 وکٹیں حاصل کی تھیں ۔

کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے سنچری کے بعد نئی تاریخ رقم کردی۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں کھیلے جا رہے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو باؤلنگ کی دعوت دی ہے۔

اولی رابنسن نے انگلینڈ کی جانب سے باؤلنگ کا آغاز کیا کیونکہ مہمان ٹیم نے اس میچ کے لیے اپنے تجربہ کار فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن کو آرام دیا تھا لیکن شائقین اسٹیڈیم اور ٹی وی پر میچ دیکھ رہے تھے۔ حیرانی کی انتہا نہ رہی جب مہمان ٹیم نے اپنی روایت کے برعکس دوسرے ہی اوور میں گیند اسپنر جیک لیچ کو دے کر نئی تاریخ رقم کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے