آج پاک انگلینڈ میچ کا دوسرا روز شروع ہوچکا ہے ، جب پاکستانی ٹیم میدان میں اتری تو اس میں کپتان بابراعظم شامل نہیں تھے ، اور حیرت انگیز طور پر ان کی جگہ محمد رضوان نے میدان میں کپتانی کی ذمہ داری سنبھالی ہوئی تھی ۔
ویب ڈیسک نیوز کے مطابق بابراعظم کی رات گئے طبعیت اچانک خراب ہوگئی اور دوسرے روز طبعیت میں کوئی خاصہ فرق نہیں آیا ، جس کے باعث ان کو میدان میں فیلڈنگ کیلئے آنے سے روک دیا گیا ۔قومی ٹیم کے اسکیپر بابراعظم نے 14 اوورز کے کھیل کے بعد ہمت کرکے دوبارہ سے میدان میں تشریف لے آئے ۔ بابراعظم ابھی سو فیصد ٹھیک نہیں ہیں مگر پھر بھی پاکستان کی خاطر اپنی صحت کی پروا کیے بغیر وہ میدان میں کھڑے ہیں
پاک اور انگلینڈ ٹیموں کے مابین کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنا لئے ہیں ۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور اسپنر نعمان نے 2 ، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ہے اور ایک کھلاڑی رن آؤٹ ہوا ہے ۔