صرف 18 سال کی عمر میں دنیا کے ٹاپ ٹیم انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے پاکستانی نژاد ریحان احمد کے والد محترم نے اپنے بیٹے کے حوالے گفتگو میں کہا کہ ہمارا خواب تھا کہ کبھی نہ کبھی ہمارا بیٹا انگلینڈ کی نشینل ٹیم کی طرف سے کھیلے ، مگر یہ نہیں معلوم تھا کہ ہمارا یہ خواب اتنی جلدی پورا ہوجائے گا
انھوں نے مزید بتایا کہ ہمارے خاندان کا تعلق پاکستان میں میر پور آزاد کشمیر سے ہے اور گزشتہ 20 سالوں سے ہمارا خاندان انگلینڈ مین آباد ہے ۔ والد کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً 20 سال پاکستان میں رہائش پذیر رہا ، وہاں خوب کرکٹ کھیلی مگر اب ہم لوگ انگلیڈ میں رہتے ہیں اور اپنے بیٹے کو کرکٹ کھیلتا ہوں دیکھتا ہوں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے کے اگر آئیڈیل کا پوچھیں تو وہ کیوین پیٹرسن ہیں ، اس کے علاوہ بابراعظم ، ویرات کوہلی اور کین ولیمسن کو کی کرکٹ بھی اُسے بے حد پسند ہے ۔
ریحان کے والد نے کا کہنا تھا کہ میری رات اپنے بیٹے سے پاکستان میں بات ہوئی تھی وہ بے حد ہوش نظر آرہا تھا کہ سب اچھا ہوجائے گا ، اور تمام ان پاکستانی بھائیوں کا شکریہ جو ریحان کو سپورٹ کررہے ہیں ۔
یہاں یہ بتاتے چلیں کہ ریحان احمد انگلش ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے کم عمر ترین پلئیر ہیں ۔ وہ انگلش کیپ حاصل کرنے والے 710 نمبر کے کھلاڑی بن چکے ہیں ۔
آج جب پاکستان کے خلاف میچ شروع ہوا تو ناصر حسین نے ڈیبیو کرنے والے ریحان احمد کو ٹیسٹ کیپ دی اور ان کی گیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ کراچی میں جاری میچ کے پہلے دن کے اختتام پر ریحان نے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا ۔